Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

میرے حلاف گروﺅں کی توہین کا الزام سراسر بے بنیاد :آتشی

بی جے پی شری تیگ بہادر اور سکھ برادری سے نفرت کرتی ہے

میرے خلاف پھیلایا،گروﺅں کی توہین کرنے والے کپل مشرا کو بنا وزیر

نئی دہلی، 20جنوری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر اور دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے منگل کو سکھ برادری کے تئیں نفر ت رکھنے والی بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جس نے اپنی گھٹیا سیاست کے لیے سکھ گرو ¶ ں کے نام کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ آتشی نے اپنے خلاف پھیلائے گئے جھوٹ کو یکسر مسترد کر تے ہوئے شری گرو تیگ بہادر صاحب اور تمام سکھ گرو ¶ں میں اپنی اور اپنے خاندان کی اٹوٹ عقید ت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو سکھ روایات کے احترام پر بولنے کا کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ہے۔
اس موقع پر آتشی نے کسان تحریک کے دوران سکھ تحریک کو خالصتانی کہنے والی بی جے پی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے پر عدالت میں معافی مانگ چکے عادی جھوٹے کپل مشرا کو ا نعام دینا بی جے پی کے دوغلے پن اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کی سیاست کو بے نقاب کرتا ہے ۔ ا نہو ںکہا کہ بی جے پی کی جانب سے پھیلایا گیا جھوٹ بالکل بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ گرو ¶ں، خصوصاً شری گرو تیگ بہادر جی کے تئیں میرے اور میرے خاندان کے دل میں بے حد احتر ا م اور عقیدت ہے۔
آتشی نے بتایا کہ وہ خود ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جہاں ہر نسل میں خاندان کا سب سے بڑا بیٹا گوردوارہ جاتا ہے، سکھ بنتا ہے اور خود کو سماج کی خدمت کے لیے وقف کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ کپل مشرا کی جھوٹ بولنے کی عادت کوئی نئی بات نہیں ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *