Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی کی جانب سے عالمی یوم ہندی کی یاد میں کوی سمیلن کا انعقاد

ہم بھارت کے لوگوں کو ہندی میں کام کرنے پر فخر ہونا چاہئے: ستیہ شرما

نئی دہلی ،20جنوری (میرا وطن )
دہلی میونسپل کارپوریشن نے کارپوریشن ہیڈکوارٹر کے ارونا آصف علی آڈیٹوریم میں عالمی یوم ہندی کی یاد میں کوی سمیلن کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مادری زبان ہندی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے وا لے کارپوریشن ملازمین کو راج بھاشا رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام کا افتتاح ایم سی ڈی اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما نے کیا۔ ڈپٹی میئر جے بھگوان یادو، ڈپٹی کمشنر راکیش کمار کے علاوہ افسران اور ملازمین موجود تھے۔
اس موقع پر ستیہ شرما نے کہا کہ ہندی ہندوستان کا فخر ہے۔ ہمارے جذبات کا ہندی میں بہتر اظہار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی میں بہت مٹھاس ہے۔ ہر شخص خواہ کسی بھی ریاست کا ہو، اپنی مادری زبان میں بات کرنے میں فخر محسوس کرتا ہے، اس لیے ہمیں بھی ہندی بولنے پر فخر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ممکن ہو ہمیں ہندی میں دستخط کرنا چاہئے اور ہمارے بچے بھی ہندی سیکھیں ۔
انہو ں نے وہاں موجود اساتذہ سے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو بڑی توقعات کے ساتھ کار پو ریشن اسکو ل بھیجتے ہیں۔ اس لیے آپ کا فرض ہے کہ ان طلبہ کو پوری محنت سے پڑھا ئیں تاکہ یہ بچے ملک کا نام رو شن کر سکیں۔ اس موقع پر ملازمین نے مختلف ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *