
نئی دہلی ،18جنوری (میرا وطن)
مقامی کونسلر اورایم سی ڈی کی ایجوکیشن کمیٹی کے ڈپٹی چیئر مین امت کھر کھری نے اتوار کو نجف گڑھ وار ڈکے نوین پلیس، ڈی بلاک میں ایک شاندار اور جدید پارک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس پارک کو برسوں کی بنجر زمین کو ہریالی، صحت اور لطف اندوزی کی پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔ نجف گڑھ وارڈ میں اس طرح کے مزید چھ پارک بنائے جا رہے ہیں جن میں سے پانچ مکمل ہو چکے ہیں اور باقی پر کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ جس زمین پر یہ پارک بنایا گیا ہے وہ کالونی کے مکینوں نے اپنے وسائل سے خریدی تھی لیکن عرصہ دراز سے کوئی ٹھوس ترقیاتی منصوبہ نہیں بنایا گیا۔ مقامی باشندوں کے اس دیرینہ مطالبہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مقامی کونسلر نے پہل کی اور عوامی تعاون اور سرکاری وسائل کے تعاون سے ا س پارک کی تعمیر کو ممکن بنایا۔پارک میں ممبر پارلیمنٹ کمل جیت سہراوت کے فنڈز سے ایک جدید او پن جم قائم کیا گیا ہے۔ کونسلر نے اپنے ذاتی فنڈز سے بچوں کی تفریح کے لیے جھولے لگائے اور پارک کی خوبصورتی اور تعمیر کا کام مکمل کیا
No Comments: