Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں ترقی کے نام پر بی جے پی کی مرکزی اور دہلی سرکارنے لگاتار درختوں کی کٹائی

ان سرکاروں نے دہلی میں دم گھونٹو آلودگی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے : دیویندر یادو

 

نئی دہلی، 16 جنوری(میرا وطن )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں ترقی کے نام پر بی جے پی کی مرکزی اور دہلی سرکاروں نے لگاتار درختوں کی کٹائی کرکے دہلی میں گھٹن والی آلودگی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ریاستی صدر نے تشویش کا اظہار کیا کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے دوارکا ایکسپریس وے اور یو ای آر-2 کی ترقی کے دوران کٹے ہوئے درختوں کو تبدیل کرنے کے لیے 218,070 درخت لگانے کا بیڑا اٹھایا تھا، جس کے لیے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے دہلی کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ڈی ڈی اے کو 142.87 کروڑ روپے کا ایڈوانس ادا کیا تھا۔ حالانکہ، این ایچ اے آئی اور دہلی سرکار کے افسروںکے درمیان مشترکہ میٹنگ میں صرف 100,613 درخت لگانے کے بارے میں سنگین سوالات اٹھائے گئے، جو کہ وعدے کیے گئے درختو ں کے نصف سے بھی کم ہیں۔ یہ بی جے پی سرکار کی آلودگی پر کمزور پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دیویندر یادو نے بتایا کہ 2020 میں، این ایچ اے آئی نے ڈی ڈی اے کو دوارکا ایکسپریس وے کے لیے کاٹے گئے ہزاروں درختوں کے بدلے معاوضہ کے طور پر 153,990 درخت لگانے کا کام سو نپا ، جس کے لیے 87.77 کروڑ روپے کی پیشگی ادائیگی کی گئی۔ تاہم، سائٹ پر معائنہ کے دوران، صرف 75,000 درخت پائے گئے۔ اسی طرح، ڈی ڈی اے نے 2021 میں یو ای آر-2 پرو جیکٹ کے لیے 64,080 درخت لگانے کا بیڑا اٹھایا تھا، لیکن مشترکہ معائنہ کے دوران صرف 24,887 درخت پائے گئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر دہلی کی بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے میں ڈی ڈی اے کی اس طرح کی لاپرواہی یا بدعنوانی سامنے آتی ہے تو صحت عامہ کی حفاظت کی ذمہ داری کون لے گا؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *