Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

امام حسینؑ کے انکارِ بیعت نے حوصلہ و قربانی اور باوقار و بااصول جینے کا سلیقہ عطا کیا: مولانا قنبر نقوی

اما م بارگاہ حضرت ابو الفضل العباسؑ میں مجلسِ برائے برآمدگی جلوس سفرِ امام حسینؑ(جلوسِ عما ر ی)

سرسی سادت/ سنبھل (میرا وطن)
حضرت پیغمبرِ اکرم کے فرزند حضرت امام حسینؑ نے فاسق و فاجر یزید بن معاویہ کے مطالب بیعت کے جواب میں فرمایا ‘مجھ جیسا ا ±س جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا’امام حسین کا یہ اعلانِ حق صبحِ قیامت تک فِکر ح ±سینِی اور مظلوموں و حق پرستوں کے لیے لافانی حوصلے اور جرائت کا سرچشمہ بن گیا۔ان تاریخی حقا ئق کا اظہار الحاج مولانا سید قمر عباس قنبر نقوی سر سوی نے فرزندانِ قمر عباس مولائی کے زیرِ اہتمام اما م بارگاہ حضرت ابو الفضل العباس ؑمیں منعقدہ مجلسِ برائے برآمدگی جلوس سفرِ امام حسینؑ(جلوسِ عما ر ی) کے موقع پر کیا۔
انہوں نے حضرت رسولِ اکرم کے نواسے، امام حسینؑ نے یزید اور بنی امیہ کی اسلام دشمن سازشوں کے خلاف انکارِ بیعت کرتے ہوئے 28 رجب 60 ہجری کو مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ اور پھر کربلا کی جا نب ہجرت فرمائی۔یہ تاریخ اسلام کا ایک افسوسناک باب ہے کہ رحلت مرسل اعظم کے صرف 50 سا ل کے بعد ہی مدینہ و مکہ کو ئی بھی نبی اکرم کے نواسے کی عملی حمایت کے لیے کھڑا نہ ہو سکا، جبکہ یزید کھلم کھلا اسلامی اصولوں کا مذاق اڑا رہا تھا۔
انہوں نے یزید کا اصل ہدف اپنے اسلاف کی طرح ظاہری طور پر اسلام میں داخل ہو کر اسلام کی حقیقی روح کو مسخ کرنا، اور اولادِ محمد و علی بالخصوص حضرت امام حسینؑ کو شہید کر کے بدر، ا ±حد، خندق اور خیبر میں مارے گئے اپنے آباءو اجداد کا انتقام لینا تھا۔ انہوںنے کہا کہ امام حسینؑ نے کربلا میں اپنی عظیم قر با نی کے ذریعے یزید اور یزیدیت کو ایسی شکستِ فاش دی کہ آج تک نہ یزیدیت سر اٹھا سکی اور نہ ہی یزیدی صفات رکھنے والوں کو وارثانِ پیغمبر سے بیعت طلب کرنے کی جرائت ہو سکی۔
مولانا قنبر نقوی نے امام حسینؑ کی اپنے نانا حضرت رسولِ اکرم، اماں حضرت فاطمہ زہراؑ، اور بھائی حضرت امام حسنؑ کے قبور اطہار پر حاضری، اور مدینہ سے رخصتی کے دردناک مناظر بیان کیے، جس پر مو ¿منین و مومنات نے پر رقت طاری ہوئی اور مجلس اشکبار ہو گئی۔ مجلس میں سوز خوانی الحاج غدیر الحسن او ر نظامت معروف شاعر اختر سرسوی نے انجام دی۔ بعد ازاں شبیہ ذوالجناح، عماری اور علمِ مبارک کا جلوس برآمد ہوا، جس میں علی کاظم اور اختر سرسوی نے تاریخی نوحہ ‘سیدِ ابرار نے ترکِ وطن کیا، قوم کے سردار نے ترکِ وطن کر دیا” پڑھا۔ جلوس شاہراہوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ کلاں پہنچا۔
جلوس و مجلس میں مولانا قاضی سید حسین رضا، مولانا ثمر عباس عابدی، مولانا قاضی سید محمد ناظم، متولی چود ھری سیرت عروج، ڈاکٹر سید غضنفر عباس نقوی، چودھری سلمان رضا، نیر عباس، حسن عارف نقوی، اکبر عباس نقوی، حسن مجتبیٰ نقوی، سلیم حیدر نقوی، شبیہ حیدر نقوی، قائم رضا نقوی سمیت کثیر تعداد میں علماء، خطباء، شعراء، دانشوران اور مو ¿منین و مو ¿منات نے شرکت کی۔ جلوس کے منتظمین حسن عباس نقو ی اور زین العباس نقوی نے تمام شرکاءاور ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *