قومی خبریں

خواتین

سعودی عرب میں سرکاری کام کاج اب عیسوی کیلنڈر کے مطابق

اسلامی شریعت کے احکام سے تعلق رکھنے والےصرف ایسے امور مستثنیٰ ہوں گے جن کا دارومدار ہجری تاریخ پر ہے

ریاض: سعودی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ اب سے تمام سرکاری کام کاج عیسوی کیلنڈر کے مطابق ہوں گے۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اس سے اسلامی شریعت کے احکام سے تعلق رکھنے والے ایسے امور مستثنیٰ ہوں گے جن کا دارومدار ہجری تاریخ پر ہوتا ہے۔اس سے وہ معاملات بھی مستثنیٰ ہوں گے جن کے بارے میں یہ طے ہوچکا ہے کہ وہ ہجری تاریخ کی بنیاد پر انجام دیے جائیں گے۔کابینہ نے گزشتہ دنوں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اہم اقتصادی پروگرام خصوصا فیوچر انوسٹمنٹ انشیٹو فورم کے حوالے سے رپورٹوں کا بھی جائزہ لیا۔کابینہ نے مختلف ممالک کے ساتھ پوسٹل اور لاجسٹک خدمات کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *