
نئی دہلی،20جنوری (میرا وطن)
سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے اخبارات کو جاری ایک پریس بیان میں دہلی وقف بو ر ڈ کے چیف ایگزیکیٹوآفیسرکو ایک شکا یت کی ہے جس میں وکیل تو شار سنیو کو دہلی وقف بورڈ کے پینل سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔ شکا یت میں کہا گیا ہے کہ توشار سنیو دہلی وقف بورڈ کے وکیل ہونے کے باوجود ڈی ڈی اے، ایم سی ڈی اور دہلی سرکارکے بھی وکیل ہیں، جو کہ دہلی وقف بورڈ کے مفادا ت کے خلاف ہے۔
اس تعلق سے جاری بیان میں محمد شاہد گنگوہی نے کہا ہے کہ تو شار سنیو نے پہلے دہلی وقف بورڈ کی طرف سے کئی معاملات میں وکیل ہونے کے باوجود ڈی ڈی اے اور ایم سی ڈی کے مفادات میں کام کیا ہے ، جس سے دہلی وقف بورڈ کو نقصان پہنچا ہے۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تو شار سنیو نے دہلی وقف بورڈ کی طرف سے پرانی دہلی واقع قدیمی شاہی عیدگاہ کے معاملے میں بھی وکیل ہونے کے باوجود ڈی ڈی اے کے مفادات میں کام کیا ہے۔
No Comments: