قومی خبریں

خواتین

دہلی والوں کو شدت کی گرمی کا سامنا۔پارہ 42.5 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

محکمہ موسمیات نےہفتہ کو دارالحکومت میں شہرکےمختلف مقامات پر گرم لہرکا اندیشہ ظاہر کیا

نئی دہلی: دہلی میں جمعرات کو پارہ 42.5 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو اس موسم میں قومی دارالحکومت میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، آخری گرم ترین دن 8 مئی کو تھا اور اس دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ نے کہا کہ جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے دو ڈگری زیادہ تھا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد سے 65 فیصد کے درمیان رہا۔ وہیں، محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو دہلی میں گرمی کی لہر کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
آئی ایم ڈی کی سات دنوں کی پیشن گوئی کے مطابق ہفتہ کو دارالحکومت میں مختلف مقامات پر گرمی کی لہر کے امکانات ہیں۔ اس دوران درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت عام درجہ حرارت سے 4.5 ڈگری یا اس سے زیادہ ہو یعنی جب درجہ حرارت کم از کم 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے تو اسے ہیٹ ویو کی صورتحال قرار دی جاتی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *