Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی اسمبلی سیکرٹریٹ کا ایف ایس ایل پنجاب کے ڈائریکٹر کو نوٹس

22 جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے:اسمبلی اسپیکر

نئی دہلی، 16 جنوری(میرا وطن)
دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے صحافیوں سے کہا، ’معاملے کی سنگینی، دہلی قانون ساز اسمبلی کے وقار اور جمہوری احتساب کو برقرار رکھنے کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے، ایوان کا ایک خصوصی اجلاس بلایا جا سکتا ہے، کیونکہ اس معاملے پر تمام فیصلے صرف ایوان کو لینے چاہئیں اور کہیں اور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اسمبلی سکریٹریٹ نے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل ) کے ڈا ئریکٹر کو ایک باضابطہ نوٹس جاری کیا ہے، جس میں رپورٹ کی بنیاد سمیت تفصیلی جواب طلب کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے انہیں 22 جنوری تک کا وقت دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہلی اسمبلی اس کیس کے قانو نی عمل میں کسی قسم کی مداخلت کی اجازت نہیں دے گی۔
اسپیکرنے کہا کہ یہ موضوع سکھوں کے عظیم گرو، سری گرو تیغ بہادر جی کے سیاق و سباق سے متعلق ہے، جن کی عظیم قربانی ضمیر، ہمت اور ایمان کی حفاظت کی لازوال علامت ہے۔انہوںنے اس بات پر بھی زور دیا کہ قائد حزب اختلاف اور قائد ایوان دونوں ہی عوام کی آئینی آواز ہیں اور عوامی جذبات اور اسمبلی کے ذریعے ظاہر کی گئی امنگوں کا احترام کرنے کی یکساں ذمہ داری ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *