Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے دہلی سکریٹریٹ میں فضائی آلودگی کنٹرول پر اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی

نئی دہلی، 16 جنوری (میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا کہنا ہے کہ ان کی سرکار دہلی-این سی آر میں آلودگی کو مو ¿ثر طریقے سے کنٹرول کر نے کے لیے 12 مہینے، ہفتے میں 7 دن کام کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے، تفصیلی مختصر اور طویل مدتی منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں اور ان پر مو ¿ثر طریقے سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلو دگی کے خلاف جنگ ایک طویل ہے، اس لیے تمام بلدیاتی ادارے ایک جامع حکمت عملی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
جمعہ کو وزیر اعلیٰ نے دہلی سکریٹریٹ میں فضائی آلودگی کنٹرول پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔جسمیں کابینہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ، منجندر سنگھ سرسا، ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ، چیف سکریٹری راجیو ورما کے سا تھ ڈی ڈی اے، دہلی ٹریفک پولیس، دہلی میونسپل کارپوریشن، پی ڈبلیو ڈی، محکمہ ماحولیات، صنعت ، ٹرانسپورٹ اور دیگر محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام محکموں کے سربراہان کو آلو دگی پر قابو پانے کے بلیو پرنٹ کو موثر انداز میں نافذ کرنے کی ہدایت کی اور اس پر بروقت عمل درآمد پر زور دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *