Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی سکریٹریٹ کو بم کی دھمکی سیکورٹی نظام میں بڑی خامی بے نقاب

ریکھا سرکار اور مرکزی وزارت داخلہ کے دعوے کھوکھلے: دیویندر یادو

نئی دہلی، 13 اپریل(میرا وطن نیوز)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ یہ چونکا دینے والی بات ہے کہ دہلی میں بی جے پی کی ’ٹرپل انجن‘ والی سرکار کی ناک کے نیچے دہلی سکریٹریٹ کو ای میل کے ذریعے بم کی دھمکی موصول ہوئی۔ یہ دھمکی اس کے فوراً بعد جاری کی گئی جب ایک فرد نے الیکٹرانک رکاوٹ کو توڑ کر دہلی اسمبلی کے احاطے میں غیر مجاز داخلہ حاصل کیا۔ یہ واقعہ ایسے ہائی سیکورٹی زون کے اندر نگرانی کے کمزور طریقہ کار کو بے نقاب کرتا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ ریکھا گپتا سرکارکس طرح ممکنہ طور پر عام لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنا سکتی ہے ۔جو پہلے ہی راجدھانی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے پریشان ہیں- اگر دہلی سکر یٹر یٹ بھی دہشت گرد عناصر کے لیے غیر محفوظ ہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ راجدھانی میں ہونے وا لے ہر بڑے واقعے کے بعد – بشمول لال قلعہ کے باہر ہونے والے کار بم دھماکے – ریکھا گپتا سرکار اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے شہر میں حفاظتی اقداما ت کو بڑھانے کے بارے میں یقین دہانی کرائی تھی۔ تاہم، دہلی سکریٹریٹ کو موصول ہونے والی حا لیہ ای میل بم کی دھمکی اس بات کا ناقابل تردید ثبوت ہے کہ راجدھانی کے سیکورٹی اپریٹس میں اہم خا میا ں ہیں – وہ خامیاں جنہیں ریکھا گپتا سرکار درست کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *