
نئی دہلی ،20جنوری (میرا وطن)
مٹیا محل اسمبلی حلقہ کے تحت بازار سیتا رام کی کونسلر رافعہ ماہر نے منگل کو اپنے وارڈ واقع کئی ایم سی پرائمری اردو اسکول کا اچانک دورہ کیا ۔انہوں نے معائنہ کے دوران کلاس روم میں پہنچ کرصورتحال کا جائزہ لیا اور بچوں سے بات چیت بھی ۔انہوں نے کوچہ پنڈٹ ،لال کنواں اور بلبلی خانہ اسکولوں میں ضروری کاموں کے متعلق اساتذہ سے معلوما ت حاصل کیں۔
مقامی کونسلر رافعہ ماہر نے آج اسکول کا دورہ کر انتظامات کا جائزة لیا اور بچوں کی پڑھائی اور سہولیات کو لے کر اساتذہ سے بات چیت کی ۔انہوں نے بچوں اور اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے جڑی چھوٹی چھوٹی باتوں پر توجہ دینا ہی بہتر مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اساتذہ اور بچوں سے بات چیت میں جو باتیں سامنے آئی ہیں ،انہیں جلد حل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رافعہ ماہر سٹی ایس پی زون کے تحت پرانی دہلی کے مختلف علاقوں میں اردو میڈیا اسکولوں کو دیگر اسکولوں میں ضم کئے جانے کا مدعا اسٹینڈنگ کمیٹی میں اٹھا چکی ہیں ۔ شہر میں بہت سارے اسکولوں کو بچوں کی کمی کی آرڑ میں ضم کیا جا رہا ہے ۔وہ شہر کے زیادہ تر اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کے مدعے کو بھی ایوانوں میں اٹھا چکی ہیں ۔
No Comments: