قومی خبریں

خواتین

اسمبلی انتخابات :صرف تلنگانہ میں کانگریس کو سبقت

مدھیہ پردیش ، راجستھان اورچھتیس گڑھ میں بی جے پی آگے

نئی دہلی : چار ریاستوں مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، راجستھان اور تلنگانہ میں ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوچکا ہے اور ابتدائی رجحانات بھی آنے شروع ہوگئے ہیں ۔رجحانات کے مطابق تین ریاستوں مدھیہ پردیش ، راجستھان اورچھتیس گڑھ میں بی جے پی آگےہےجبکہ تلنگانہ میں کانگریس کو واضح اکثریت مل سکتی ہے ۔بہر حال یہ ابتدائی رجحانات ہیں اور اس میں تبدیلی بعید از قیاس نہیں ہے ۔قابل ذکر ہے کہ چھتیس گڑھ کی 90مدھیہ پردیش کی 230تلنگانہ کی 119 اور راجستھان کی 199 اسمبلی سیٹوں کے واضح نتیجے شام تک آجائیں گے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کو مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے رجحانات میں قطعی اکثریت مل گئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی 159 سیٹوں پر آگے ہے۔ راجستھان میں بی جے پی 107 سیٹوں پر آگے ہے۔ چھتیس گڑھ میں بی جے پی 56 سیٹوں پر آگے ہے۔ تلنگانہ میں کانگریس 64 سیٹوں پر آگے ہے۔ہم آپ کو بتادیں کہ ایم پی میں مکمل اکثریت کے لیے 116 سیٹیں، راجستھان میں اکثریت کے لیے 100 سیٹیں، چھتیس گڑھ میں اکثریت کے لیے 46 سیٹیں اور تلنگانہ میں اکثریت کے لیے 60سیٹیں درکار ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *