قومی خبریں

خواتین

عالمی خبریں

امریکہ میں پھرلاپتہ ہوا ہندوستانی طالب علم

نئی دہلی : امریکہ میں ہندوستانی طلباء کے لاپتہ یا قتل کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے ۔ پھر ایک ہندوستانی طالب علم شکاگو امریکہ سے لاپتہ ہو گیا ہے۔ اس طالب علم کی شناخت روپیش چندر چنتاکنڈی کے طور پر ہوئی ہے جو 2 مئی سے لاپتہ ہے۔خبروں کے مطابق شکاگو میں ہندوستانی قونصلیٹ […]

image

برطانوی دوا ساز کمپنی ایسٹرازینیکاکااپنی کورونا ویکسین واپس لینے کا فیصلہ

لندن:برطانوی دوا ساز کمپنی ایسٹرازینیکا کی کورونا ویکسین کے مضر اثرات پر دنیا بھر میں ہنگامہ آرائی کے بعد کمپنی نے عالمی سطح پر اپنی کورونا ویکسین واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی دوا ساز کمپنی نے اعتراف کیا تھا کہ اس کی کووی شیلڈ ویکسین کے نادر ضمنی اثرات ہو سکتے ہیں۔ فارما […]

image

اسرائیل واقع الجزیرہ کے دفتر پر چھاپہ ، تمام اشیاء ضبط

یروشلم: برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کےحکم پر الجزیرہ ٹی وی کی نشریات کو روکنے کے بعدالجزیرہ کے دفتر میں موجود اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ہے اورٹی وی کی ویب سائٹ کو بلاک کردیا گیا ہے۔انٹرنیٹ پر الجزیرہ کے دفتر پر اسرائیلی پولیس کے چھاپےکی گردش کرتی ویڈیو میں […]

image

حاجی سید سلمان چشتی ایشیا کے مذہبی اجتماع میں شرکت کیلئے مدعو

روزنامہ میراوطن تصوف ڈیسک کوالالمپور: گدی نشین- درگاہ اجمیر شریف اور چشتی فاؤنڈیشن کے چیئرمین کو براعظم ایشیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی مذہبی اجتماع میں مدعو کیا گیا ہے۔جس میں 57 ممالک کی بزرگ مذہبی شخصیات شرکت کریں گے،اس پروگرام کا اہتمام ملائیشیا کے وزیر اعظم اور مسلم ورلڈ لیگ مذہبی رہنماؤں کی […]

image

بل گیٹس پتنگ اڑانے کے چکر میں دیوار چین جا پہنچے تھے

واشنگٹن: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کسی زمانے میں پتنگ اڑانے کے شوقین بھی رہے ہیں اور شوق کی تکمیل کے لیے دیوار چین تک جا پہنچے تھے۔بل گیٹس نے اپنے ماضی (جوانی) کی دو تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کر کے بیتے دنوں کی یادوں کو تازہ کیا ہے […]

image

حج کے لئے حج ویزا کا ہونا ضروری ۔سعودی حکومت

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ان ویزوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے ، جن پر مملکت میں آنے والے افراد حج نہیں کرسکیں گے ۔وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج ویزا نہ رکھنا قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس صورت میں سزا کا […]

image

ٹیکسی سروس کمپنی اوبر کا پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اوبر کی ذیلی سروس کریم آن لائن ٹیکسی ایپ کام کرتی رہے گی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ’ہماری ذیلی سروس کریم آن لائن ٹیکسی ایپ پاکستان بھر میں کام کرتی رہے گی، جو پاکستان میں ہزاروں […]

image

گوگل کے سی ای او سندر پچائی کی دولت میں حیران کن اضافہ

واشنگٹن: گوگل کی سرپرست کمپنی الفابیٹ کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) سندر پچائی کی دولت میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے نتیجے میں حیران کن اضافہ ہوا ہے اور وہ ارب پتی بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے حصص کی قیمتوں میں اضافے […]

image

اسرائیل مخالف احتجاج تیز۔ کنیڈاسمیت کئی ممالک کے طلباءاحتجاج میں شامل

لندن: اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے خلاف امریکی یونیورسٹیز کا احتجاج فرانس، آسٹریلیا، اٹلی کے ساتھ کینیڈا تک بھی پہنچ گیا۔کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی میں بھی طلبہ نے احتجاجی کیمپ لگا یا ہے۔میڈیا کے مطابق امریکی یونیورسٹیز میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج جاری ہے، الینوائے، بوسٹن، ایری زونا اور دیگر یونیورسٹیز میں […]

image

امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف احتجاج میں شدت

واشنگٹن: امریکہ کی ایموری یونیورسٹی میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے طلبا پر پولیس نے حملہ کردیا جس سے علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اٹلانٹا کی یونیورسٹی میں پولیس نے پْرامن طلبا پر کالی مرچ اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔ آنسو گیس کی شیلنگ […]

image