
نئی دہلی :بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ دو روزہ دورے پر آج شام ہندوستان پہنچی ہیں۔ دہلی ایئرپورٹ پر ان کا استقبال وزیر مملکت برائے خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے کیا۔ شیخ حسینہ کا یہ دورہ انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ پی ایم مودی کے ساتھ وہ کچھ ضروری تجارتی […]
نئی دہلی : میڈیکل انٹرنس کے لیے ہوئے نیٹ امتحان میں بے ضابطگی کےمعاملے میں ایک بڑا انکشاف یہ ہوا ہے کہ نیٹ کا پیپر جھارکھنڈ واقع ہزاری باغ واقع ایک سنٹر سے لیک ہوا تھا۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ملے جلے ہوئے سوال نامہ میں شائع بک لیٹ کے کوڈ کی بنیاد پر […]
لکھنئو:اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے کی قیادت میں کانگریس نے راجدھانی لکھنؤ میں یو جی سی نیٹ اور نیٹ یوجی امتحانات میں مبینہ پیپر لیک کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ اس احتجاج کے دوران اسمبلی کا گھیراؤ کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔ مظاہرین نے سڑکوں پر لگائی گئی رکاوٹوں […]
کبیروالا: پاکستان میں بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ، ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کبیروالا کے نواحی علاقہ موضع اوکانوالہ میں اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان عباس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی والدہ اور تین […]
یریوان: ایشیائی ملک آرمینیا نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جمعہ کو آرمینیا نے غزہ میں جاری تنازع کے دوران فلسطین کو تسلیم کرتے ہوئے وہاں جاری تنازع کو شہری آبادی کے خلاف تشدد قرار دے دیا۔واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس […]
حیدرآباد: تلنگانہ میں بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سینئر لیڈر اور سابق اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی نے جمعہ کو کانگریس کا ہاتھ تھام لیا۔ ان کے ساتھ بیٹے بھاسکر ریڈی نے بھی کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی ذاتی طور پر سرینواس ریڈی کے گھر پہنچے اور انہیں […]
نئی دہلی :دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو عدالت نے آج بڑی راحت دیتے ہوئے آبکاری گھوٹالہ سے منسلک منی لانڈرنگ معاملے میں مستقل ضمانت دینے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ ایک لاکھ روپے مچلکہ پر دہلی کے راؤز ایونیو کورٹ نے انھیں ضمانت دینے کا اعلان کیا۔ امید کی جا رہی ہے […]
نئی دہلی:لوک سبھا انتخاب 2024 میں شکست کھانے والے سابق اراکین پارلیمنٹ کو جلد ہی سرکاری بنگلہ خالی کرنا پڑے گا۔ اس سلسلے میں لوک سبھا ہاؤس کمیٹی نے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ 17ویں لوک سبھا کے ایسے سبھی اراکین جو 18ویں لوک سبھا انتخاب میں جیت حاصل نہیں کر سکے ہیں، انھیں جولائی […]
نئی دہلی:لوک سبھا کا اجلاس پیر سے شروع ہوگا۔ نومنتخب ارکان پہلے دو روز تک حلف لیں گے۔ اگلے دن 26 جون کو لوک سبھا کے اسپیکر کا انتخاب ہوگا اور 27 جون کو صدر جمہوریہ کا خطاب ہوگا۔3جولائی تک یہ اجلاس چلے گا۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے […]
علیگڑھ: اتر پردیش کے علیگڑھ شہر میں گذشتہ روز رات دیر گئے چوری کے شبہ میں ایک 35 سالہ مسلم شخص کو مبینہ طور پر ہجومی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پیٹ پیٹ کر قتل کردیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر 3 ملزمین کی […]