
نئی دہلی، 20جنوری(میرا وطن)
راجدھانی میں آلودگی اپنے عروج پر ہے اور گریپ-4 کے نفاذ کے باوجود بی جے پی سرکار کے وزیر وں کے حلقہ انتخاب میں دھڑلے سے تعمیراتی کام جاری ہے۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج نے منگل کو جاری تعمیراتی کام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے آلودگی کم کر نے کے معاملے میں بی جے پی سرکار کی سنجیدگی کی قلعی کھول دی۔ انہوں نے کہا کہ گریپ4-سرا سر بکواس ہے۔ کاغذوں میں تو گریپ4-نافذ ہے، لیکن زمین پر کارروائی صفر ہے۔ وزیر ماحولیات منجند ر سنگھ سرسا کے حلقہ انتخاب میں بھی سرکاری ٹھیکیدار نے کام نہیں روکا ہے۔
سوربھ بھاردواج نے آپ کے رکنِ اسمبلی جرنیل سنگھ کی جانب سے ماحولیات کے وزیر منجندر سنگھ سر سا کے حلقہ انتخاب میں گریپ4-کے نفاذ کے باوجود جاری تعمیراتی کام کے اچانک معائنہ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ جرنیل سنگھ نے ایک عمارت میں دھڑلے سے جاری تعمیراتی کام پر اعتراض کیا۔ انہو ں نے وہاں موجود مزدوروں سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ دہلی میں آلودگی عروج پر ہے۔ دہلی سرکار کے بڑے بڑے وزیروں کے حلقہ انتخاب میں کھلے عام تعمیراتی کام چل رہا ہے۔ نجی تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ سرکاری تعمیراتی کام بھی جاری ہیں
No Comments: