
نئی دہلی، 20 جنوری(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے پوچھا کہ راجدھانی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کے لیے کون ذمہ دار ہے اگر تقریباً 7,500 سے 9,700 سی سی ٹی وی کیمرے خراب یا ناکارہ رہتے ہیں۔ یہ ڈیٹا اگست 2025 سے جنوری 2026 تک کا ہے، جبکہ دہلی میں کل 2.8 لاکھ سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ دہلی سرکار بجلی کی بندش، تکنیکی خرابی، چوری، یا توڑ پھوڑ کی وجہ سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ناکارہ ہونے کی ذمہ دار ہے۔ 2025 کے وسط تک، 32ہزار سے زیادہ کیمرے ناقص پائے گئے، جو گزشتہ عام آدمی پارٹی کی سرکار کی کارکردگی اور جرائم کی روک تھام کی کوششوں پر سوال اٹھاتے ہیں۔
ریاستی صدرنے کہا کہ بی جے پی سرکارسی سی ٹی وی کیمروں کے نفاذ میں بھی پوری طرح سے نااہل ثا بت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24-25 کے سروے کے مطابق، دہلی میں تقریباً 117 بلیک سپا ٹ کی نشاند ہی کی گئی ہے، اور دہلی پولیس بھی ایسے حادثات کے شکار علاقوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ جی ٹی کرنال رو ڈ، سرائے کالے خان، آشرم چوک، مکربہ چوک، نجف گڑھ، زخیرہ، راجوکری، آنند وہار، بھلسوا چوک، مجنو کا ٹیلا، آزاد پور، پنجابی باغ، اور مڈنکا جیسے علا قے زیادہ خطرے والے علاقے ہیں جہا ں سی سی ٹی وی کیمرے اور کھمبوں پر مناسب روشنی ضرو ری ہے۔
No Comments: