
مظفرنگر ،19جنوری(میرا وطن )
مظفرنگرکے گاﺅں کلیان پورمیںاردو طلباءاور طالبات کا ایک تحریری مقابلہ منعقد ہوا ، جس میں10 ہونہا ر طلباءاور طالبات کو قیمتی انعامات سے سرفراز کیا گیا۔ عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی، نئی دہلی اور القاضی اردو اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر سینئر صحافی معصوم مرادآبادی، مہما ن ذی وقار کے طورپر ڈاکٹر الیاس مظہر اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیت سہیل نمبردار نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر سید احمد خاں نے کی۔
ڈاکٹر سی۶د احمد خان نے کہا کہ’ ہمارا مقصد اردو تعلیم کو عام کرنا ہے اورجو نئی نسل اس سے دور ہوتی جار ہی ہے ، اس کو اردو تعلیم وتدریس کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔انہوںکہا کہ مقابلہ میں بچیوں نے بڑی کامیابی حاصل کی، یہ خوش آئند ہے۔ اس سے مادری زبان اردو کے فروغ میں بہت مدد ملے گی۔ اس موقع پر معصوم مرادآبادی نے ہونہار اردو طلباءکا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’جو بچے اردو تعلیم سے آراستہ ہوتے ہیں ، ان کے لب ولہجے اور گفتگو میں شائستگی پیدا ہوجاتی ہے اور وہ اپنی تاریخ اور تہذ یب سے بھی واقف ہوجاتے ہیں، اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ اردو تعلیم کو گھر گھر پہنچایا جائے اور جو طلباءاور طالبات بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔‘
القاضی اردو اکیڈمی کی چیئر پرسن ایڈووکیٹ شاہ جبیں قاضی نے اس موقع پر ہونہار طلبائ اور طالبات کے لیے بہترین تحفے اور شیلڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد اردوپڑھنے والے طلباءاور طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ اس سے دیگر طلباءبھی تحریک حاصل کریں۔اس کام کے لیے ان دوردراز قصبوں اور گاوﺅں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں عام طورپر فلاحی تنظیمیں نہیں پہنچ پاتیں ۔ جن ہونہار طلباءاور طالبات کو انعام واکرام سے نوازا گیا ان میں نکہت پروین ، چاہت چودھری ، صا ئمہ بیگم ، سہانی بیگم ، اقراءچودھری ، سمیہ ، ثناء، من تشااور ذیشان شامل ہیں۔ یہ تقریب نواب میموریل پبلک اسکول، کلیان پور کے تعاون سے منعقد ہوئی۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں محترمہ خوشی، حنا، اد یبہ کے علاوہ عمیق چودھری، مومنہ چودھری، عرشی، نورین، انم چودھری وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
No Comments: