Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیراعلیٰ نے آر کے پورم میں 100 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

 

نئی دہلی، 18 جنوری(میرا وطن)
وزیر اعلیٰ مسز ریکھا گپتا نے اتوار کو آر کے پورم اسمبلی حلقہ میں تقریباً 100 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتا ح کیا۔ ان منصوبوں میں علاقے میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت شامل ہو گی۔ پرانے اور خستہ حال چوپالوں کی مرمت کی جائے گی، کمیونٹی سینٹرز کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور پارکوں کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ صحت عامہ کے لیے پارکوں میں اوپن جم کا سامان نصب کیا جائے گا اور جہا ں ضرورت ہو وہاں باو ¿نڈری وال بھی تعمیر کی جائیں گی۔ یہ پیشرفت علاقے کو بہتر رسائی، محفوظ عوامی مقامات، جدید کمیونٹی سہولیات اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرے گی۔
مکینوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی میں ترقی کی نئی شروعات عوام کے آشیروا د سے ہی ممکن ہے۔ سرکار ہر وعدہ پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ تقریب میں ممبر پارلیمنٹ بانسری سوراج، آر کے پورم کے ایم ایل اے انل شرما، کونسلر دھرم ویر سنگھ اور ضلع صدر رویندر چودھری موجود تھے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *