بنگلہ دیش کی سرکار قتل و غارت روکنے میں ناکام ہے : پرمجیت سنگھ پما
پاکستان کی طر ح بنگلہ دیش میں بھی اقلیتوں پر حملے بڑھ رہے ہیں

نئی دہلی ،18جنوری (میرا وطن)
نیشنل اکالی دل کے صدر پرمجیت سنگھ پما نے بنگلہ دیش میں ہندوو ¿ں پر جاری مظالم اور قتل کی سخت مذ مت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بنگلہ دیش میں ہندوو ¿ں کے قتل عام میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ وہاں کی سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس سے بھارت میں بڑے پیمانے پر غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
پرمجیت سنگھ پما نے بتایا کہ ایک ماہ کے اندر اندر متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں ہندوو ¿ں کے گھروں پر حملے، قتل اور حملے شامل ہیں۔ یہاں تک کہ مذہبی مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں
نے بنگلہ دیش کی سرکار پر زور دیا کہ وہ اسے روکنے کے لیے سخت اقدامات کرے کیونکہ پاکستان کی طر ح بنگلہ دیش میں بھی اقلیتوں پر حملوں کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ اس سے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دراڑ مزید گہری ہوگی
No Comments: