Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ویر وٹھل بھائی پٹیل کو یاد رکھنا ایک جمہوری ضرورت ہے: ہری ونش نارائن سنگھ

نئی دہلی، 17 جنوری(میرا وطن)
’جو معاشرہ اپنی تاریخ کو بھول جاتا ہے وہ نہ صرف اپنا مستقبل کھو دیتا ہے بلکہ اپنا اخلاقی کمپاس بھی کھو دیتا ہے۔ تاریخ صرف ماضی کا محاسبہ نہیں ہوتی، بلکہ جمہوری اداروں، عوامی شعور اور قومی کردار کی بنیاد ہوتی ہے۔ اس لیے، “ویر وٹھل بھائی پٹیل کی وراثت کو زندہ کرنا کوئی تعلیمی مشق نہیں ہے، بلکہ جمہوری ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئر مین ہری ونش نارائن سنگھ نے ہفتے کو عالمی کتاب میلے میں، بھارت منڈپم، پرگتی میدان میں دہلی سکریٹریٹ کے ذریعہ شائع کافی ٹیبل بک ’شری ویر وٹھل کی گورو گاتھا : ایک شتابدی یاترا‘ پر منعقد سمپوزیم میں کیا۔
اس موقع پردہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا، سابق ممبر پارلیمنٹ اور آئی سی سی آر کے سابق چیئر مین ونے سہسر بدھے ، آئی جی این سی اے کے چیئر مین پروفیسر (ڈاکٹر) رمیش چندر گوڑ،آئی جی این سی اے کی چیئر مین ڈاکٹر منیشا چودھری، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ تاریخ، دہلی یونیورسٹی سمیت ماہرین تعلیم، مور خین، طلباءاور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *