
نئی دہلی، 17 جنوری، (میرا وطن)
دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے ہفتے کو اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد پریس کانفرنس میں کہا،ایف ایس ایل رپورٹ موصول ہوئی ہے اور یہ واضح طور پر ثابت کرتا ہے کہ ایوان کی آڈیو-ویڈیو ریکارڈ نگ میں کسی قسم کی کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی ہے۔ لفظی کارروائی اور آڈیو-ویڈیو ریکارڈنگ مکمل طور پر ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔
ا سپیکر نے کہا کہ ایف ایس ایل رپورٹ اپنے نتائج میں بالکل واضح اور حتمی ہے۔ ویڈیو تجزیہ کے نظام کا استعمال کرتے ہوئے ایک فریم بہ فریم امتحان میں آڈیو یا ویڈیو میں ردوبدل، ہیرا پھیری یا چھیڑ چھا ڑ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ رپورٹ ایوان کی کارروائی کی ریکارڈنگ کی صداقت، اصلیت اور سالمیت کی تصدیق کرتی ہے۔
میڈیا کے سامنے ایف ایس ایل کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ متوازی تحقیقات اور ریاستی ایجنسیوں کے ممکنہ غلط استعمال سے متعلق سنگین سوالات کے پیش نظر ، پورے معاملے کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے ہدایات جاری کی جائیں گی۔
No Comments: