
نئی دہلی، 16 جنوری(میرا وطن)
دہلی میونسپل کارپوریشن نے پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت جمعہ کوایم سی ڈیہیڈ کوارٹر سوک سینٹر میں ایک خصوصی تقسیم پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر راج بھوشن چودھری اور دہلی بی جے پی کے صدر ویریندر سچدیوا نے دہلی کے میئر راجہ اقبال سنگھ کی موجودگی میں کارپوریشن کے ملازمین کو 251 مفت گیس کے چولہے اور ایل پی جی سلنڈر تقسیم کئے۔
اس موقع پر ڈپٹی میئر جے بھگوان یادو، اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما اور انوائرنمنٹ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین سندیپ کپور، ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین یوگیش ورما، سابق میئر اوتار سنگھ، پردھا ن منتری اجوا، پردھان منتری اجوا لاکے مستفیدین اور افسران موجود تھے۔ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر راج بھوشن چودھری نے کہا کہ پردھان منتری اجولا یوجنا خواتین کی صحت کو بہتر بنانے اور انہیں بااختیا ر بنانے کی سمت ایک اہم پہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم وزیر اعظم کی قیادت میں کسانوں، مزدو ر وں اور غریبوں کے فائدے کے لیے کیے جانے والے کام کی عکاسی کرتی ہے۔
ڈاکٹر راج بھوشن چودھری نے کہا کہ خواتین کو پہلے بارش کے موسم میں کھانا پکانے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اجولا یوجنا کے نفاذ سے یہ مسئلہ بڑی حد تک ختم ہو گیا ہے۔ لکڑی اور روایتی چولہے سے نکلنے والا دھواں صحت اور ماحول دونوں کے لیے نقصان دہ تھا، جسے یہ سکیم کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
No Comments: