ولادیمیر پوتن پانچویں مرتبہ روس کے صدر منتخب
یوکرین نے انتخابات کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا
ماسکو : ولادیمیر پوٹن کے پانچویں مرتبہ روسی صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ، برطانیہ اور یوکرین سمیت دیگر مغربی ممالک نے انتخابات کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔17 مارچ کو روس میں صدارتی انتخابات میں صدر پوٹن 87 فیصد ووٹوں کے ساتھ پانچویں مرتبہ روس کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔امریکہ نے کہا کہ انتخابات منصفانہ نہیں تھے ۔ یہ انتخابات واضح طور پر آزادانہ یا منصفانہ نہیں ہیں کیونکہ پوٹن نے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔
No Comments: