واشنگٹن:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی مستقل رکنیت حاصل کرنے کے ہندوستان کے دعوے کو مزید تقویت ملی ہے۔ ٹیسلا کے چیف ایلون مسک نے چند ماہ پہلے یو این ایس سی میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی وکالت کی تھی۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ ہندوستان کا سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہ بننا مضحکہ خیز ہے۔ اب امریکہ نے بھی مسک کا ساتھ دیا ہے۔ امریکہ نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ یہ بھی کہا کہ واشنگٹن بھی چاہتا ہے کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات کی جائیں، تاکہ وہ 21ویں صدی کی صحیح تصویر پیش کر سکے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کے اداروں بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں اصلاحات کے لیے حمایت کی پیشکش کی ہے۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے یو این ایس سی میں ہندوستان کی مستقل نشست کی کمی کے متعلق بیان کے بارے میں پوچھے جانے پرویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ صدرجو بائیڈن اس سے پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے ریمارکس میں اس بارے میں بات کر چکے ہیں اور سکریٹری نے بھی اس بارے میں بتایا ہے۔ ہم یقینی طور پر سلامتی کونسل سمیت اقوام متحدہ کے دیگر اداروں میں اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں تاکہ 21ویں صدی کی دنیا کی عکاسی ہو جس میں ہم رہتے ہیں۔ وہ اقدامات کیا ہیں اس کے بارے میں اشتراک کرنے کے لیے میرے پاس کوئی خاص معلومات نہیں ہے۔ لیکن یقیناً ہم اسے قبول کرتے ہیں۔ بہتری کی ضرورت ہے۔
No Comments: