قومی خبریں

خواتین

حزب اللہ نے اسرائیل پر 20 سے زیادہ راکٹ داغے

بیروت: لبنان کی حزب اللہ تنظیم نے کاتیوشا راکٹوں سے اسرائیل کی گولانی بریگیڈ فورسز کے بٹالین ہیڈ کوارٹر ماؤنٹ نیریا بیس پر حملہ کیا۔ لبنانی ٹی وی چینل المنار نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ قبل ازیں المنار اور الجزیرہ دونوں نے اطلاع دی کہ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں میرون بیس پر جنوبی لبنان سے 20 سے زیادہ راکٹ فائر کیے۔
المنار نے اطلاع دی ہے کہ مغربی گلیلی میں شدید راکٹ دھماکوں اور سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔ قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) کے مطابق، حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے منگل کی رات تقریباً 10 بجے جل الدیر کے مقام پر اسرائیلی تعیناتیوں کو نشانہ بناتے ہوئے راکٹ داغے۔
این این اے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بھی لبنان کے دیہاتوں کو نشانہ بناکر فضائی حملے کیے گئے۔ مزید برآں، اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے کفر کیلا اور خیام دیہاتوں کے ساتھ ساتھ کنین میونسپلٹی پر بھی کئی فضائی حملے کیے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *