قومی خبریں

خواتین

غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف عالمی سطح پر احتجاج جاری

لندن میں مظاہرین اسرائیلی سفیر کے گھر کے باہر پہنچ گئے

لندن : غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی لندن میں احتجاجی ریلی کے دوران مظاہرین اسرائیلی سفیر کے گھر کے سامنے پہنچ گئے جہاں انہوں نے: فلسطین آزاد کرو اور غزہ میں جنگ بند کرو :کے نعرے لگائے۔سوئیڈن میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاج کیا گیا اور دارالحکومت اسٹاک ہوم میں فلسطینی پرچم تھامے سینکڑوں افراد کی جانب سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔اسپین میں بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد نے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا اور اسرائیلی فوج کی سفاکیت کا شکار غزہ کے بچوں سے اظہار یکجہتی کیا۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ سے برطانوی نمائندے کی غیر حاضری پر اسکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنما اسٹیفن فلین نے وزیراعظم رشی سونک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہمارے ساتھی ممالک نے بہادری کے ساتھ جنگ بندی کیلئے ووٹ دیا لیکن برطانیہ بے شرمی سے ووٹنگ سے غیر حاضر رہا۔
دریں اثناء اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اس بات کی تصدیق کرتے نظر آئے کہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے قطر کی ثالثی میں نئے مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کے مرکزی مذاکرات کار نے قطر کے وزیراعظم سے ملاقات کی۔نیتن یاہو نے اپنے اہم مذاکرات کار موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا اور قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے درمیان جمعہ کو یورپ میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں ایک نیوز کانفرنس میں سوال کو نظر انداز کر دیالیکن انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے مذاکراتی ٹیم کواہم ہدایات دے دی تھیں۔مذاکرات کے ایک نئے دور کی خبر سب سے پہلے امریکی ویب سائٹ ’ایکشیو‘ کی طرف سے رپورٹ کی گئی جو اسرائیل کی فوج کے اس انکشاف کے بعد سامنے آئی کہ اس کے فوجیوں نے جمعہ کو غزہ میں اتفاقی طور پر تین اغوا شدگان کو ہلاک کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ’ایک غلطی ہے جو ہم کر سکتے ہیں، وہ یہ ہے کہ ہم اپنا حساب کتاب حماس اور دنیا کے سامنے پیش کریں۔ ہم مذاکرات کی تفصیلات میں نہیں جائیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *