قومی خبریں

خواتین

چین نے پاکستان میں دواہم ڈیم منصوبوں پر تعمیری کام روک دیا

خودکش بم حملہ میں پانچ چینی انجینئروںکی ہلاکت کا شاخسانہ

بیجنگ : چینی کنٹریکٹرز نے پاکستان میں دو بڑے ڈیم منصوبوں پر تعمیری کام روک دیا ہے۔ یہ اعلان ایک ڈیم کی تعمیر میں شامل کارکنوں پر حالیہ خودکش بم حملہ میں پانچ چینی انجینئرز اور ایک پاکستانی ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد کیا گیا ہے۔ 29 مارچ کو پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا سے موصولہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق پاکستان میں دو بڑے ڈیم منصوبوں کی تعمیر روک دینے کا اعلان منگل 26 مارچ کو پاکستان میں تعمیراتی کام کرنے والے چینی انجینیئرز کی ایک گاڑی پر ہونے والے ہلاکت خیر حملہ کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ پاکستانی اہلکاروں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چین نے اس ہلاکت خیز حملہ کے بعد ڈیموں کی تعمیر کے دو منصوبوں پر کام روک دیا ہے۔ ایک صوبائی اہلکار نے بتایا کہ چینی کمپنیوں نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان تعمیراتی سائٹس کو جہاں قریب ایک ہزار دو سو پچیس چینی شہری کام کرتے ہیں، دوبارہ کھولنے سے پہلے نئے سکیورٹی پلان پیش کریں۔ پاکستان میں چینی کارکنوں کی سلامتی دونوں ممالک کے لیے بڑی تشویش کا سبب بنی ہوئی ہے۔
پاکستان میں عسکریت پسندوں کی طرف سے بیرونی اثر و رسوخ کی مخالفت‘ کا اظہار کرتے ہوئے چینی شہریوں کو دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی گزشتہ منگل کو چینی کارکنوں پر ہونے والا وہ حملہ تھا، جس میں ایک خودکش بمبار نے ان چینی انجینیئروں کو نشانہ بناتے ہوئے ڈیم سائٹس میں سے ایک کے قریب ایک پہاڑی سڑک پر خود کو ان کی گاڑی سے ٹکرا دیا تھا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *