Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے پوری دنیا کے مسلمانوں کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے:متین احمد

ایران ہی ایسا ملک ہے جو اسرائیل کے سامنے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑاہوا ہے:زبیر احمد

حیدری ہال برہمپوری میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں منعقد تعزیتی جلسہ سنی شیعہ اتحاد کا بنا گواہ

نئی دہلی ،6مارچ (میرا وطن)
آیت اللہ سید علی خامنہ ای سادگی اور ایمان کی پختگی کا مظہر تھے ،آج کچھ شر پسند شعیہ سنی کر رہے ہیں مگر جب سنیوں پر فلسطین میں وقت پڑا تو وہ سنی ملک ساتھ نہیں آئے بلکہ مرد مجاہد ایران ہی ایسا ملک ہے جو اسرائیل کے سامنے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑاہوا ہے۔کربلا میں بھی ظلم کے خلاف شہادت پیش کی گئی اور یہاں بھی آپ نے شہادت پیش پائی ۔ان خیالات کا اظہار سیلم پور کے ممبر اسمبلی چودھری ز بیر احمد نے گزشتہ روز بعد نماز مغربین برہمپوری واقع حیدری ہال میں انجمن حیدری رجسٹرڈ سانکھنی دہلی برانچ کی جانب سے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی مناسبت سے منعقد تعزیتی جلسے میں کیا ۔ تعزیتی جلسے میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ ڈاکٹر عبد المجید الٰہی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور انہوں نے نماز مغربین بھی پڑھائی ۔موجودہ وقت میں یہ تعزیتی جلسہ شیعہ سنی اتحاد کا گواہ بھی بنا ،جس میں مختلف مکتبہ فکر کے علماءو سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔
اس موقع پر سابق ممبر اسمبلی سیلم پور چودھری متین احمد نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو مرد مجاہد بتاتے ہو ئے کہا کہ آپ نے پوری دنیا کے مسلمانوں کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خا منہ ای شہید ہوگئے لیکن امریکہ اور اسرائیل کے سامنے جھکے نہیں ۔تعزیتی جلسے میں مسجد اسلامیہ کے اما م حافظ سعید احمد نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر مفصل گفتگو کی جس میں نہ صرف اپنے جزبات کا اظہار کیا بلکہ قوم کو متحد ہونے اور شیعہ سنی اختلاف کو بھلا کر متحد ہونے کا آیت اللہ خمینی اور آیت اللہ خا منہ ای شہید کا پیغام بھی پہنچایا ۔اس موقع پر حیدری ہال کے امام جماعت مولانا شیخ محمد عسکری ،مولانا جلا ل حیدر نقوی ،مولانا مرزا عمران علی نے بھی اظہار خیال کیا ۔
اس موقع پر آیت اللہ عبد المجید الٰہی نے کہا کہ رہبر معظم عبد صالح ،عابد و زاہد اور مراجع وقت اور فقیہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ایران کیوں حملے کر رہا ہے جبکہ ان سے کوئی نہیں پوچھتا کہ تم نے ا یر ان پر حملہ کیوں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن انسانی شکل میں بھریا ہے جو صرف فوجی وسائل پر نہیں بلکہ اسکول ،اسپتال تک پر حملے کر رہا ہے ۔آج پھر اس نے ایک اوراسکول پر حملہ کیا ہے ۔ان تما م حا لا ت میں ہمارا مستحکم ایمان ہے کہ اللہ کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہے ۔اس عظیم ماہ مقدس میں جا نے والی دعا کے سب اللہ ظالموں کے ظلم کو مٹا کر انہیں کیفر کرتدرار تک پہنچائے گا ۔
تعزیتی جلسے کی نظا مت مولانا سردار علی کی اور مولانا اقرار حسین کی تلاوقت پاک سے جلسے کا آغاز ہوا۔ شا عر اہلبیت اعظم نوگنوی نے آیت اللہ خامنہ ای پر نظم پیش کی ۔ مرحوم شائق سانکھنوی کی شیعہ سنی اتحاد پر کہی گئی نظم ان کے فرزد کرامت نے پیش کی ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *