قومی خبریں

خواتین

اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا ہندوستانی ملازم ہلاک

سات اکتوبرسے جاری جنگ میں کسی بین الاقوامی ملازم کی ہلاکت کا پہلا واقعہ سامنے آیا

غزہ: اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والا ایک ہندوستانی ملازم غزہ کے شہر رفح میںاسرائیلی حملے کی زد میں آ کرہلاک ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد یہ اقوام متحدہ کے کسی بین الاقوامی ملازم کی ہلاکت کا پہلا واقعہ ہے۔جان گنوانے والا شخص اقوام متحدہ کے محکمہ دفاع اور سلامتی (ڈی ایس ایس) کا ملازم تھا اور تاحال اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک ہندوستانی تھا اور ہندوستانی فوج کا سابق فوجی تھا۔
ڈی ایس ایس کا ایک اور ملازم رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی میں یورپی ہسپتال جاتے ہوئے پیش آنے والے واقعے میں زخمی ہو گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے اقوام متحدہ کے محکمہ تحفظ اور سلامتی (ڈی ایس ایس) کے ایک ملازم کی موت اور ڈی ایس ایس کے دوسرے ملازم کے زخمی ہونے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گوٹیریس نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں پر ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کی اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ گوٹریس نے اپنی جان سے ہاتھ دھونے والے ملازم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *