قومی خبریں

خواتین

امریکہ میں ایک بار پھر اندھادھند فائرنگ کا سنسنی خیز واقعہ

یونیورسٹی آف سنسناٹی کیمپس کے پاس گولی چلنے سے تین لوگوں کی موت

 
واشنگٹن: امریکہ میں ایک بار پھر اندھادھند فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں پیر کے روز یونیورسٹی آف سنسناٹی کیمپس کے پاس پانچ لوگوں کو گولی مار دی گئی۔ اس فائرنگ واقعہ میں تین لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے، جب کہ دیگر دو زخمی ہوئے ہیں جنھیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔پولیس نے اس واقعہ کے تعلق سے دو لوگوں کو حراست میں لیا ہے، جن میں سے ایک کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ زخمی ہے۔ سنسناٹی پولیس کے کیپٹن مارک برنس نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کو بتایا کہ جائے حادثہ سے کئی اسلحے برآمد کیے گئے ہیں اور دو لوگوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔
اس سے قبل سنسناٹی یونیورسٹی کے پبلک سیکورٹی ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا جس میں بتایا کہ علی الصبح 3 بجے گولی باری کا یہ واقعہ پیش آیا۔ حالانکہ فی الحال یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں کا ارادہ کیا تھا اور مہلوکین پر انھوں نے گولیاں کیوں چلائیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *