قومی خبریں

خواتین

روس میں دہشت گردانہ حملے میں 15 پولیس افسران اور کئی عام شہری ہلاک

قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے حملےمیں ملوث چھ بندوق برداروں کوبھی مارگرایا

ماسکو: روس کے داغستان میں دہشت گردانہ حملوں میں 15 پولیس افسران اور کئی عام شہری مارے گئے ہیں۔داغستان کے سربراہ سرگئی میلیکوف نے ٹیلی گرام پر نشر ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، “آج کے دہشت گردانہ حملے میں 15 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے جنہوں نے داغستان کے امن اور استحکام کی حفاظت کرتے ہوئے ہتھیار اٹھا رکھے تھے”۔
جھڑپوں کے دوران کئی دوسرے شہری بھی مارے گئے ” انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے حملوں میں ملوث چھ بندوق برداروں کو مارگرایا۔قابل ذکر ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کی شام ڈربنٹ اور ماخچکالا شہروں میں دو گرجا گھروں، ایک عبادت گاہ اور ایک ٹریفک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد حکام نے انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *