قومی خبریں

خواتین

خود کو آئی پی ایل کرکٹر کہنے والا مرنانک سنگھ ٹھگی کے الزام میں گرفتار

انڈین کرکٹر رشبھ پنت سے ڈیڑھ کرور سے ایک کروڑ 63 لاکھ وصول کرنے کا الزام

نئی دہلی: خود کو آئی پی ایل کرکٹر کہنے والے مرنانک سنگھ نے کئی بڑے لوگوں کو کروڑوں روپے کا دھوکہ دیا ہے اور اس فہرست میں انڈین کرکٹر رشبھ پنت کا نام بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پنت سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ کی ٹھگی کی لیکن اب پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ملزم نے کئی مواقع پر خود کو ایک کرکٹر یا کرناٹک کے سینئر پولیس افسر کے طور پر متعارف کرایا۔ پولیس نے اپنی تفتیش میں پایا کہ ملزم نے 2020-2021 میں رشبھ پنت سے 1.63 کروڑ روپے ٹھگ لئے۔ پولیس فی الحال اس فراڈ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ملزم نے جن دیگر لوگوں کو اپنا شکار بنایا ان میں کیب ڈرائیور، لڑکیاں، بار، ریستوراں وغیرہ شامل ہیں۔پولیس نے ملزم کے فون کو اسکین کیا اور اس کی خواتین کے ساتھ کئی قابل اعتراض تصاویر برآمد ہوئیں۔ پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم منشیات بھی استعمال کرتا تھا۔ چنانچہ پولیس اب معاملے کی جانچ اس زاویے سے کر رہی ہے کہ وہ منشیات خریدنے کے لیے کس سے رابطے میں تھا۔
امرنانک سنگھ 25 سال کا ہے اور وہ ہریانہ کے لیے انڈر 19 کرکٹ کھیل چکا ہے۔ملزم نے اپنا تعارف آئی پی ایل کرکٹر کے طور پر کرایا، اور کہا کہ وہ 2014 سے 2018 تک ممبئی انڈینز کے لیے کھیل چکا ہے۔ ملزم نے یہ دعویٰ اس لیے کیا تاکہ وہ ثابت کر سکے کہ وہ واقعی مقبول ہے۔ تاکہ اسے مختلف خواتین کو متاثر کرنے، مہنگے ریستورانوں میں کھانے اور بل ادا کیے بغیر فائیو اسٹار ہوٹلوں میں قیام کرنے میں مدد مل سکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *