قومی خبریں

خواتین

چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی ہوگی۔پی سی پی چیئر مین کو یقین

ہندوستان کی عدم شرکت سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ ان باتوںپر توجہ نہیں دے رہے ہیں

اسلام آباد:چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان میں سال 2025 میں ہونا ہے۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ کے کوالیفکیشن کی بات کی جائے توپاکستان سمیت ورلڈ کپ 2023 کی ٹاپ 8 ٹیموں اس میں موقع ملنا ہے۔ لیکن فی الحال اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ پاکستان ہی اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ کیونکہ ہندوستان پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گا۔ حالانکہ چیئرمین پی سی بی پراعتماد دکھائی دے رہے ہیں۔
جب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سید محسن نقوی سے اس سلسلہ میں پوچھا گیا کہ اگر ہندوستان نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تو کیا یہ ٹورنامنٹ پاکستان سے باہر ہو گا؟ اس پر نقوی نے کہا کہ میں ان کی باتوں پر توجہ نہیں دے رہا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ میں اپنی جانب سے پراعتماد ہوں کہ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہی ہوگا اور ہم اس کی میزبانی کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *