قومی خبریں

خواتین

اننت۔ رادھیکا کی شادی سے قبل کی تقریب میں روہت ،ہاردک اور سوریہ کی شرکت

دنیا بھر سے آئے مہمانوں کے سامنے نیتا امبانی نے تینوں کھلاڑیوں کا تعارف کرایا

ممبئی : ورلڈ چمپئن ٹیم کے کپتان روہت شرما، نائب کپتان ہاردک پانڈیا اور مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار یادو کی موجودگی اننت امبانی و رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل موسیقی کی ایک تقریب میں دیکھنے کو ملی۔ ان تینوں کھلاڑیوں کا اس تقریب میں روایتی انداز میں تلک لگا کر استقبال کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اننت اور رادھیکا کی شادی 12 جولائی کو ہوگی۔ اس سے قبل آج موسیقی کی تقریب (سنگیت سریمنی) منعقد ہوئی ہے جس میں دنیا بھر سے خصوصی مہمان شامل ہوئے ہیں۔ اننت کی ماں نیتا امبانی نے جب تقریب میں پہنچے روہت، ہاردک اور سوریہ کو اسٹیج پر بلایا تو ماحول قابل دید تھا۔ دنیا بھر سے آئے مہمانوں کے سامنے نیتا نے تینوں کھلاڑیوں کا تعارف کرایا۔ تالیوں کی گڑگڑاہٹ کے درمیان نیتا امبانی نے کہا کہ ’’آج ہم انڈیا کی جیت کا جشن منائیں گے۔ ٹیم انڈیا نے پوری دنیا کے سامنے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *