قومی خبریں

خواتین

سسودیا اور سنجے سنگھ کی عدالتی تحویل میں 20 جنوری تک توسیع

دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اورعام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ عدالت میں پیش

نئی دہلی: جیل میں قید عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب دونوں لیڈروں کو ایک ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں کی عدالتی تحویل میں 20 جنوری تک توسیع کر دی۔
واضح کہ عآپ ایم پی سنجے سنگھ اس وقت دہلی شراب پالیسی کیس میں جیل میں ہیں۔ سنجے سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 4 اکتوبر کو ایکسائز پالیسی کے مبینہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ سنجے سنگھ نے اب ختم کی جا چکی ایکسائز ڈیوٹی پالیسی کی تشکیل اور نفاذ میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، جس کی وجہ سے کچھ شراب بنانے والوں، تھوک فروشوں اور خوردہ فروشوں کو مالیاتی فائدہ پہنچا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *