Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نیشنل اکالی دل نے قومی ایگزیکٹو کا اعلان کیا، ملک گیر توسیع کی تیاری

ملک و دہلی کے عوام کی آواز کو سرکاروں تک پہنچانا ہے :پرمجیت سنگھ پما

نئی دہلی،6مارچ (میرا وطن)
نیشنل اکالی دل کے صدر پرمجیت سنگھ پما نے جمعہ کو تنظیم کی نئی قومی ایگزیکٹو کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم سماجی تحفظات کے ساتھ کام کرے گی اور ملک بھر میں تنظیم کو مضبوط اور مستحکم کرے گی۔نئی اعلا ن کردہ ایگزیکٹو میں دلجیت سنگھ چگر کو قومی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اندرجیت سنگھ اشٹ، ہرمیندر پال سنگھ بخشی، اور پرمیندر سنگھ سبھروال کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ جسویر سنگھ سرنا، وکرانت موہن، امر جیت سنگھ بنٹی، اور جسوندر سنگھ سبھروال کو قومی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ کلدیپ سنگھ مارواہ کو دہلی کا ریاستی صدر، وریندر آریہ کو ریاستی نائب صدر، بلوندر سنگھ سرنا کو سکریٹری اور رشمیت کور بندرا کو سوشل ونگ کا قومی صدر مقرر کیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران پرمجیت سنگھ پما نے بتایا کہ تنظیم جلد ہی خواتین، نوجوانوں، مذہبی تبلیغ، کھیل، تجارت اور ثقافتی ونگز کا اعلان کرے گی۔ نچلی سطح پر تنظیم کی گرفت کو مضبوط بنانے اور عام لوگوں کے خدشات کو مو ¿ثر طریقے سے دور کرنے کے لیے مختلف ریاستوں میں ایگزیکٹو کو بھی وسعت دی جائے گی۔پرمجیت سنگھ پما نے واضح کیا کہ نیشنل اکالی دل کا بنیادی مقصد اقتدار کی سیاست نہیں ہے، بلکہ سماجی خدمت اور مفاد عامہ کے مسائل کو مضبوطی سے اٹھانا ہے۔ یہ تنظیم وقتاً فوقتاً سرکار اور انتظامیہ تک عام لوگوں کی آواز پہنچانے کا کام کرتی رہے گی۔ مہنگائی، کرپشن، دہشت گردی، تاجروں کو درپیش مسا ئل، سکولوں اور کالجوں میں بچوں کے داخلے میں مشکلات اور سکولوں کی بڑھتی ہوئی فیسوں جیسے اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھایا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *