Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مر کزی وزیراقلیتی امور کرن رجیجو سے مہاراشٹر اقلیتی مورچہ بھاجپاصدرادریس ملتانی نے کی ملاقات

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی کی موجودگی میں کئی اقلیتی مسائل پر کیاتبادلہ خیال

نئی دہلی، 31مارچ(میرا وطن نیوز )
بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی کی موجودگی میں بی جے پی مہاراشٹر اقلیتی مورچہ کے صدر ادریس ملتانی نے مرکزی وزیراقلیتی امور اور پارلیمانی وزیر کرن رجیجو سے دہلی میں ان کی رہا ئش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے مہاراشٹر کی اقلیتی برادری سے متعلق مختلف مسائل پر تبا دلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ کی قومی ایکزیکٹو کے رکن ڈاکٹر اسلم خان بھی موجود تھے ۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر او ر مرکزی وزیرکرن رجیجو سے ملاقات کے بعدمہارشٹر اقلیتی مورچہ کے صدر اد ریس ملتانی نے ایکس پرلکھا کہ ’آج دہلی میں، میں نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور، کرن رجیجو سے ملا قات کی، اور سلوڈ-سوئیگاو ¿ں تعلقہ میں ترقیاتی کاموں کی مالی اعانت کے ساتھ ساتھ مولانا آزاد ا کنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کو فنڈز مختص کرنے کے بار ے میں تفصیلی بات چیت کی۔ وزیر نے مجھے یقین دلایا کہ وہ تینوں مسائل کو حل کرنے کے لیے اقداما ت کریں گے۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی اور ڈاکٹر اسلم خان موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *