
نئی دہلی، 6مارچ(میرا وطن)
بی جے پی نے ایل جی وی کے سکسینہ کو دہلی سے ہٹا کر لداخ بھیج دیا ہے۔ جس ایل جی نے دہلی میں بی جے پی کی سرکار بنوانے کے لیے تمام غیر آئینی کام کیے اور دہلی والوں کو پریشان کیا، ان کی اس رخصتی پر عام آدمی پارٹی نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔آپ کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی سے بڑی بے آبروئی کے ساتھ ایل جی وی کے سکسینہ لداخ چلے گئے۔
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی کا ایل جی بنتے ہی انہوں نے ایکسائز معاملے کی فرضی جا نچ کروائی، مگر ان کی ساری نوٹنکی عدالت میں بے نقاب ہو گئی۔ دہلی والوں کی بددعائیں ایل جی کا پیچھا نہیں چھوڑیں گی اور انہیں اپنے اعمال کی سزا ضرور ملے گی۔سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بڑے بے آبرو ہو کر میرے کوچے سے تم نکلے۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی کو سزا ملنا طے تھا۔
No Comments: