Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

ضمانت کیلئے جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی اُس درخواست کو مسترد کر دیا ہے، جس میں منی لانڈرنگ کے الزامات کے سلسلے میں انفورسیمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اُن کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا تھا۔ جسٹس سنجیو کھنہ،جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس بیلا ترویدی پر مشتمل ایک بینچ نے ہیمنت سورین کے وکیل کو بتایا کہ وہ ضمانت کیلئے جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔ ہیمنت سورین کو بدھ کی دیر رات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے الزام لگایا کہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ 600 کروڑ روپے کے زمین کے گھپلے میں ملوث ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *