قومی خبریں

خواتین

یوپی کے محکمۂ ریونیوکے ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ نافذ

سفید قمیض، بلیزر اور محکمہ کا نشان لازمی قرار دیا گیا

اتر پردیش کے محکمہ محصولات (ریونیو) نے اپنے ملازمین کے لیے ایک نیا ڈریس کوڈ جاری کیا ہے جس کے تحت ملازمین کو سفید رنگ کی قمیض اور فارمل بلیزر پہننا لازمی ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ بلیزر اور قمیض پر محکمہ کی علامت بھی لگانا ضروری ہوگی۔ یہ ڈریس کوڈ محکمہ کے تیسری درجے کے فیلڈ افسران جیسے کہ لیکھ پال، امین، ریونیو انسپکٹر اور نائب تحصیلداروں پر نافذ العمل ہوگا۔
محکمہ کا ماننا ہے کہ اس ڈریس کوڈ کے نفاذ سے فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین کی شناخت آسان ہو جائے گی اور عوامی سطح پر ان کے ساتھ بہتر رویے کی امید ہے۔ محکمہ کا یہ بھی خیال ہے کہ اس قدم سے ملازمین کے ساتھ پیش آنے والے حادثات اور دیگر ناخوشگوار واقعات میں کمی آئے گی۔
ریونیو محکمہ کے افسران کا کہنا ہے کہ فیلڈ سٹاف کو عموماً عوام سے معلومات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ لوگ ان کی شناخت میں دشواری محسوس کرتے ہیں۔ لیکن اب یونیفارم اور محکمہ کے علامتی نشان کے باعث ان کی پہچان زیادہ آسان ہوگی اور عام عوام ان پر زیادہ بھروسہ کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *