Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے دہلی میں جاری 3,786 کروڑ کے پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

ترقیاتی کاموں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 6 مارچ(میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو دہلی سکریٹریٹ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دہلی میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کے تعلق سے تمام محکموں کے افسران کو سخت ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بجٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی اور راجدھانی کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ وہ مارچ کے آخر تک تمام منصوبوں کے لیے ٹینڈر کا عمل مکمل کریں اور ان منصوبوں کو مانسون سے پہلے مکمل کریں۔
وزیر اعلیٰ نے چیف منسٹر ڈیولپمنٹ فنڈ (سی ایم ڈی ایف)، دہلی ولیج ڈیولپمنٹ بورڈ (ڈی وی ڈی بی) اور یمناپر ایریا ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی وائی اے ڈی بی) کے تحت دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں چلا ئے جارہے ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ بلائی۔ میٹنگ میں ڈی وی ڈی بی کے چیئرمین راج کمار چوہان، ٹی وائی اے ڈی بی کے چیئرمین اروندر سنگھ لولی اور دیگر محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ کے مطابق، ان تین محکموں کے تحت اب تک تقریباً 3,786 کر وڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ راجدھانی میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنا نے اور مقامی ترقیاتی کوششوں کو تیز کر نے کے لیے وزیر ا علیٰ ترقیاتی فنڈ (سی ایم ڈی ایف) سکیم کے تحت بڑے پیمانے پر منصوبوں کی منظور ی دی گئی ہے۔ ا س اسکیم کے تحت 3,812 ترقیاتی منصوبو ں کو انتظامی منظوری دی گئی ہے، جس کی کل تخمینہ لاگت تقر یباً 1,798.85 کروڑ روپے ہے۔
دہلی سرکارگاو ¿ں کی مجموعی ترقی کے لیے مسلسل ٹھوس اقداما ت کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیےدہلی ولیج ڈیولپمنٹ بورڈ (ڈی وی ڈی بی) نے مختلف دیہی علاقوں میں 707 ترقیاتی پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جن کی لاگت تقریباً 1,557 کروڑ روپے ہے۔ ان میں محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے 411 پروجیکٹ، دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے 293 پروجیکٹ، اور دہلی اسٹیٹ انڈسٹریل اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (ڈی ایس آئی آئی ڈی سی ) کے 3 پروجیکٹ شامل ہیں۔ ان ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔یمناپر میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے لیے، جمناپر ایریا ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی وائی اے ڈی بی) کے ذریعے کل 799 کاموں کو منظوری دی گئی ہے، جن کی لاگت تقریباً 430 کروڑ روپے ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *