
نئی دہلی،6مارچ (میرا وطن)
ڈی ڈی اے کے وائس چیئرمین ڈاکٹر این سرون کمار نے تین ماہ کے اندر کسانوں کو متبادل رہائشی پلا ٹ فراہم کرنے کے منصوبے کو نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔جنوبی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے اس حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کسا نوں کو انصاف ملے گا جو طویل عرصے سے متبادل رہائشی پلاٹوں کا انتظار کر رہے ہیں۔
اس سلسلے میں بدھوڑی نے بتایا کہ دہلی سرکار اور ڈی ڈی اے کے افسر آج جنوب مشرقی ضلع کی ڈیو لپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (دیشا کمیٹی) کی میٹنگ میں موجود تھے۔ ان افسروں نے تین ماہ کے اندر متبادل پلاٹ فراہم کرنے کے حکم کی جانکاری فراہم کی۔ بدھوڑی نے کہا کہ یہ مرکزی سرکار کی پالیسی ہے کہ جن کسانوں کی زمین دہلی میں حاصل کی گئی ہے انہیں ڈی ڈی اے کی طرف سے 80 گز سے 400 گز تک کے متبادل رہائشی پلاٹ فراہم کیے جاتے ہیں۔
No Comments: