قومی خبریں

خواتین

ملک بھر میں آئندہ چار سے پانچ روز تک بارش کا الرٹ

بہار میں مانسون کی وجہ سے اب تک 16 لوگوں کی موت

نئی دہلی :محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ چار سے پانچ روز تک بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔دہلی کے کچھ علاقوں میں دو دنوں سے بارش ہو رہی ہے۔ جس سے لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔ دہلی میں اگلے پانچ دنوں تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وہیں، آج دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔بہار میں پٹنہ سمیت ریاست میں مانسون کا اثر جاری ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست کے مختلف حصوں میں بارش ہو رہی ہے۔ بہار میں مانسون کی وجہ سے اب تک 16 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔بہار کے پانچ اضلاع مشرقی اور مغربی چمپارن، گوپال گنج، کشن گنج، شیوہر میں شدید بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سارن، مظفر پور، سیتامڑھی، دربھنگہ اور پورنیہ اضلاع میں انتہائی تیز بارش کے سلسلے میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔اتر پردیش میں اگلے تین دن تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے 13 جولائی تک مشرقی اور مغربی اتر پردیش میں موسلادھار بارش ہوگی۔ آئی ایم ڈی نے آج دیوریا، گورکھپور، سنت کبیر نگر، کشی نگر، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، لکھیم پور کھیری، بستی، گونڈا، شراوستی، بہرائچ، سیتا پور، امروہہ، مراد آباد، رام پور، بریلی، پیلی بھیت، شاہجہاں پور، چترکوٹ، کوشامبی، الہ آباد، فتح پور، سون بھدر، مرزا پور اور آس پاس کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *