قومی خبریں

خواتین

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کےتحت ووٹنگ شروع

آندھرا پردیش اورڈیشہ کی قانون ساز اسمبلی کے لئے بھی پولنگ

نئی دہلی : لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کےتحت ا ٓج صبح ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔19 اپریل سے شروع ہونے والے انتخابات میں اب تک ووٹنگ کے تین مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںکی 96 نشستوں پر ووٹنگ ہورہی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آندھرا پردیش کی 25 سیٹوں، بہار کی 40 میں سے پانچ سیٹوں، جھارکھنڈ کی 14 میں سے 4 سیٹوں، مدھیہ پردیش کی 29 میں سے 8 سیٹوں اورمہاراشٹرکی 48 میں سے 11 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ اوڈیشہ کی 21 میں سے چار سیٹوں، تلنگانہ کی 17 میں سے 17 سیٹوں، اتر پردیش کی 80 میں سے 13 سیٹوں، مغربی بنگال کی 42 میں سے آٹھ سیٹوں اور جموں و کشمیر کی پانچ میں سے ایک سیٹ کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
اس مرحلے میں آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی اوڈیشہ قانون ساز اسمبلی کی نشستوں پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے کے دوران 17.7 کروڑ ووٹر 1 لاکھ 92 ہزار پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں اور 1717 امیدواروں میں سے اپنی پسند کے نمائندے کا انتخاب کررہے ہیں ۔ کل ووٹروں میں سے 8.97 کروڑ مرد اور 8.73 کروڑ خواتین ووٹر ہیں۔واضح رہے کہ کل 17.7 کروڑ ووٹرز میں سے 12.49 لاکھ کی عمر 85 سال سے زیادہ ہے۔سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اتر پردیش کے قنوج حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبرت پاٹھک فی الحال اس سیٹ سے ایم پی ہیں۔ پاٹھک نے اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل یادو کو شکست دے کر 2019 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی حیدرآباد سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ یہاں بی جے پی نے اداکار سے سیاستداں بننے والی مادھوی لتا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *