قومی خبریں

خواتین

ہلدوانی میں مسجد اور مدرسہ پر بلڈوزر چلنے کے بعد ہنگامہ،کرفیو نافذ

پتھراؤ و آگ زنی کے واقعات ،فسادیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

ہلدوانی :اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں جمعرات کو ونبھول پورہ تھانہ حلقہ کے ملکہ باغیچے میں بنے مبینہ ناجائز مسجد اور مدرسہ کومنہدم کرنے کی کاروائی سے ناراض لوگوں نے پولیس ٹیم پر پتھراؤ شروع کر دیا جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ مشتعل لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا۔
حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے بھی طاقت کا زبردست استعمال کیا۔ لوگوں کو دوڑا دوڑا کر پیٹا گیا جس مین کئی خواتین کو بھی چوٹیں آئیں۔ پولیس کارروائی سے بھیڑ مزید مشتعل ہو گئی اور اس نے پولیس اسٹیشن پر بھی پتھراؤ کر دیا۔ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغنے کے ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نینی تال نے ونبھول پورہ میں کرفیو لگا دیا ہے اور فسادیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ریاست کی سرکاری زمینوں پر بنے غیر قانونی قبضہ کو ہٹانے کی ہدایت دی تھی۔ جس کے بعد سے ہی ریاست میں ایسے تجاوزات کو گرانے کی کارروائی جاری ہے۔ اسی ضمن میں جمعرات کو ہلدوانی کے ونبھول پورہ تھانہ حلقہ کے ملکہ باغیچے میں بنے مبینہ طور پر ناجائز مسجد و مدرسہ کو توڑنے کی کارروائی کی گئی، جس پر ہنگامہ ہو گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *