قومی خبریں

خواتین

کسٹمر سروس کے نام پر دھوکہ دینے والے دو افراد گرفتار

دہلی کی رہنے والی راجن کول کے ذریعے ایف آئی آر درج کرانے کے بعد پولیس کی کاروائی

نئی دہلی: گوگل پر اشتہارات کے ذریعے کسٹمر سروس کے نام پر کئی لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں جھارکھنڈ سے دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان گرفتار شدگان کی شناخت مستقیم انصاری اور محمد رضوان انصاری کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں جھارکھنڈ کے دیوگھر ضلع کے رہنے والے ہیں۔پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق گزشتہ سال 9 اگست کو وسنت کنج کی رہنے والی راجن کول نے ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں انہوں نے بیان دیا تھا کہ گوگل پر پنجاب نیشنل بینک کا کسٹمر کیئر نمبر تلاش کرنے کے دوران ویب سائٹ پر درج ایک نمبر پر ملا، جس پر کال کرنے پر رسٹ ڈیسک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کہا گیا اور ان کے فون و اکاؤنٹ سے متعلق معلومات لے لی گئی۔ بعد میں ان کے کینرا بینک اکاؤنٹ سے کل 5،45000 روپئے نکال لیے گئے۔
ڈی سی پی (جنوب مغرب) کے مطابق تفتیش کے دوران متعلقہ بینکوں سے لین دین کرنے والوں کی تفصیلات حاصل کی گئیں اور ان کا جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ بینک اکاؤنٹ سے پیسہ جھارکھنڈ کے دیوگھر کے اے ٹی ایم سے نکالا گیا تھا۔ جس اکاؤنٹ سے پیسہ نکالا گیا اس میں کل 15 لاکھ روپئے پائے گئے اور این سی آر پی پر جانچ کرنے پر کل 8 شکایتیں اس نمبر سے درج پائی گئیں۔ٹیکنیکل سرویلانس کی بنیاد پر مستقیم اور رضوان کو دیوگھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مستقیم اور رضوان ایک دھوکے باز محمد عرفان انصاری کے رابطے میں آئے اور گوگل پر اشتہار کے ذریعے کسٹمر سروس کے بہانے سائبر فراڈ شروع کر دیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *