Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کنور دانش علی کو جان سے مارنے کی دھمکی

تلک نگر پولیس اسٹیشن میں ممبر آف پارلیمنٹ کی جانب سے شکایت درج

نئی دہلی: رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے خلاف انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس کی طلاع انہوں نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے دی۔ انہوں نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کتنا ڈراؤ گے!کل میرے آفس میں فون کرتے ہوئے کسی نے مجھے ڈرانے کی کوشش کی اور مجھے جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔ یہ کیسی گھبراہٹ ہے؟ ہندوستان کی جمہوریت میں یقین رکھنے والا تو یہ حرکت نہیں کر سکتا۔ ایسے غیر سماجی عناصر بس یہ چاہتے ہیں کہ میں سچ کو سچ نہ کہوں! یہ تھوڑا مشکل ہے۔
اس دھمکی اور کنور دانش علی کی شکایت سے متعلق پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’تلک نگر پولیس اسٹیشن میں ممبر آف پارلیمنٹ نے شکایت درج کرائی ہے۔ اس شکایت میں انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی دہلی میں واقع ان کے دفتر میں کال کر کے انہیں دھمکی دی گئی ہے۔ کسی نامعلوم شخص نے منگل (6 فروری) کی شام 8 سے 8.30 کے درمیان ان کے آفس میں فون کر کے یہ دھمکی دی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *