قومی خبریں

خواتین

ریپوریٹ چھ اعشاریہ پانچ فیصد پر برقراررکھنے کاریزرو بینک کافیصلہ

ترقی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےافراطِ زر پر مقررہ نشانے کے مطابق قابو پا نے کی کوشش

نئی دہلی : ریزروبینک آف انڈیاکے گورنر شکتی کانت داس نے آج اعلان کیاہے کہ مالی پالیسی کمیٹی(ایم پی سی ) نےمتفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ریپوریٹ کو چھ اعشاریہ پانچ-صفر فیصد پر ہی برقراررکھا جائے۔ایم پی سی کی میٹنگ چار،پانچ اور چھ اکتوبر 2023 کو منعقد کی گئی تھی۔آربی آئی کی طرف سے آج جاری ایک بیان کے مطابق میکرو معیشت اور تازہ اقتصادی واقعات کے ایک تفصیلی جائزے کے بعد اُس نے لگاتار چوتھی بار، پالیسی ریپوریٹ کو جوں کا توں برقرار رکھنےکیلئے متفقہ فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں جمع رقم(ایس ڈی ایف) کی شرح بھی چھ اعشاریہ دوپانچ فیصد ہی رہے گی۔ایم پی سی نے بھی چھ میںسے پانچ ارکان کی اکثریت سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ رعایتوں کو واپس لینے پر توجہ برقرار رکھی جائے تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ترقی جاری رکھتے ہوئے،افراطِ زر پر، مقررہ نشانے کے مطابق قابو پایا جاسکے۔آربی آئی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 2023-24 کے دوران جی ڈی پی کیاصل ترقی کا، جو نشانہ ساڑھے چھ فیصد مقرر کیا گیا ہے، اُس کے مطابق دوسری سہ ماہی کیلئے ساڑھے چھ فیصد، تیسری سہ ماہی کیلئے چھ فیصد اور چوتھی سہ ماہی کیلئے پانچاعشاریہ سات فیصد شرح ترقی مقرر کی گئی ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایم پی سی رورت ہونے پر، بروقت پالیسی اقدامات کیلئے انتہائی چوکس اور تیارہے، تاکہ افراطِ زر اور مقررہ نشانے کے درمیان مطابقت پیدا کی جاسکے اور افراطِ زرپر، منصوبے کے مطابق قابو پایا جاسکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *