نئی دہلی : بہار میں این ڈی اے کے اندر سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بات ہوگئی ہے۔ دراصل این ڈی اے نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بہار میں سیٹوں پر سمجھوتہ کو لے کر بڑی جانکاری دی ہے۔ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر این ڈی اے لیڈروں کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق بہار میں بی جے پی 17 سیٹوں پر، جے ڈی یو 16 پر، ایل جے پی رام ولاس 5 پر اور اوپیندر کشواہا 1 پر اور جیتن رام مانجھی 1 سیٹ پر الیکشن لڑے گی۔
دراصل پیر کو نئی دہلی میں بی جے پی لیڈر اور بہار بی جے پی انچارج ونود تاوڑے، سمراٹ چودھری، منگل پانڈے، جے ڈی یو لیڈر سنجے جھا، جیتن رام مانجھی، ایچ اے ایم دہلی کے صدر رجنیش کمار، آر ایل ایم کے صدر اوپیندر کشواہا، چراغ پاسوان کی پارٹی کی جانب سے راجو تیواری نے پریس کانفرنس کرکے سیٹ شیئرنگ کو لے کر بڑا اعلان کیا ہے۔ اس دوران این ڈی اے کے سبھی لیڈروں نے کہا کہ وہ بہار میں 40 سیٹوں پر الیکشن جیتیں گے۔
این ڈی اے کے اندر طے شدہ فارمولے کے مطابق بی جے پی مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن اورنگ آباد، مدھوبنی، ارریہ، دربھنگہ، مظفر پور، مہاراج گنج، سارن، اجیار پور، بیگوسرائے، نوادہ، پٹنہ صاحب، پاٹلی پتر آرا، بکسر اور ساسارام سیٹوں سے الیکشن لڑے گی۔ وہیں والمیکی نگر، سیتامڑھی، جھانجھار پور، سپول، کٹیہار، بنکا، نالندہ، شیوہر، کشن گنج، مدھے پورہ جیسی سیٹیں جے ڈی یو کے کھاتے میں گئی ہیں۔
No Comments: